شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان قربت پر ترکی کا خیر مقدم

امریکہ اور شمالی کوریا  کے سربراہان کا مشترکہ سیاسی ارادہ  ایک تاریخی  موقع ہے  جو کہ خطے اور دنیا میں امن و امان کے قیام میں بار آور ثابت ہو گا

شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان قربت پر ترکی کا خیر مقدم

ترکی نے متحدہ امریکہ  اور شمالی کوریا  کے  سربراہان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ ڈیکلریشن اور جزیرہ نما کوریا  میں پائدار امن کے قیام کی  خاطر طے پانے والے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

دفتر ِ خارجہ کی  جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ترکی،  امریکی اور شمالی کوریا کے سربراہان کی جانب  سے آج سنگا پور میں  جاری  کردہ مشترکہ ڈیکلریشن، دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کی داغ بیل ڈالے  جانے  سمیت جزیرہ نما علاقے کو جوہری اسلحہ سے پاک کیے جانے کے حوالے سے مطابقت کا خیر مقدم   کرتا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امسال  کے ماہ اپریل میں جنوبی اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان  وسیع پیمانے  پر امن وآشتی کا ماحول قائم کیے جانے پر مطابقت  کے بعد اب کی بار امریکہ اور شمالی کوریا  کے سربراہان کا مشترکہ سیاسی ارادہ  ایک تاریخی  موقع ہے  جو کہ خطے اور دنیا میں امن و امان کے قیام میں بار آور ثابت ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں