انقرہ میں ماہ رمضان کےثقافتی پروگرام میں پاکستانی نائٹ کے رنگوں کی جنبش نےترکوں کے دلوں کو فتح کرلیا

ثقافتی شو کے آغاز میں ترکی میں پاکستان  کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   سید علی   اسد گیلانی   نےکہا ہے کہ یہ ہمارے آباو اجداد  کی محبت اور محنتوں  کا نتیجہ ہے کہ آج خداوند  کریم  کے فضل سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات  قائم ہیں

انقرہ میں ماہ رمضان کےثقافتی پروگرام میں پاکستانی نائٹ کے رنگوں کی جنبش نےترکوں کے دلوں کو فتح کرلیا

انقرہ کے علاقے "کے چی اؤرین" ماہ رمضان کی سرگرمیوں کے دائرہ کارمیں پاکستان نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگرام نے تمام حاضرین کے دل جیت لیے۔

 "کے چی اؤرین بلدیہ کی جانب سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی رمضان ثقافتی پروگرام کے دائرہ کار میں پاکستان نائٹ ثقافتی پروگرام  میں  پاکستانی اسکول اور ہوبی آرٹ  سینٹر کے طلبا اور طالبات  نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کا آغاز پاکستانی اسکول کے ننھے بچے   کی تلاوتِ قران پاک  سے ہوا اورپاکستانی اسکول کے بچوں نے   حمد و نعت  بھی پیش کی۔
ثقافتی شو کے آغاز میں ترکی میں پاکستان  کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   سید علی   اسد گیلانی   نےکہا ہے کہ یہ ہمارے آباو اجداد  کی محبت اور محنتوں  کا نتیجہ ہے کہ آج خداوند  کریم  کے فضل سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات  قائم ہیں۔

انقرہ میں پاکستان  کے سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن   سید علی   اسد گیلانی  نے ترکی اور پاکستان  کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  ہماری نئی نسل ہمارے آباو اجداد کی طرح دونوں  ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  انقرہ کے علاقے کے چی اؤرین  کے سالانہ رمضان بین الاقوامی فیسٹول میں پاکستان نائٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا  کہ یہ ہمارے آباو اجداد  کی محبت اور محنتوں  کا نتیجہ ہے کہ آج خداوند  کریم  کے فضل سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات  قائم ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات میں مزید وسعت اور  گہرائی آئے۔

انہوں نے کہا کہ آج  پاکستان نائٹ کے موقع پر میں مئیر مصطفےٰ  آق  اور کے چی اؤرین   بلدیہ  کی ٹیم  کو مبارک باد  پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی تقریبات کا اہتمام  کیا ہے اور پہلے کی طرح کے چی اؤرین  کی عوام  کو دنیا  کے مختلف ممالک  کی ثقافت سے روشناس  کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مئیر آق کی طرف سے سفارت خانہ پاکستان کو ان تقریبات شرکت کی دعوت  کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے  کہا کہ آئندہ وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع میسر آئے گا۔

اس موقع پر "کے چی اؤرین"   بلدیہ کے مئیر مصطفےٰ آق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹویل کے ذریعے  پاکستان کی ثقافت اور پاکستان میں میں ماہ رمضان کس طرح منائے جانے کے بارے میں  عوام کو  معلومات فراہم کرنے کا موقع میسر  آیا ہے اور اس طرح   ماہ رمضان ہمیں  اکٹھا ہی منانے کا موقع  بھی میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کے چی اؤرین بلدیہ آئندہ بھی اس قسم کے فیسٹویل منعقد کرتی رہے گی اور پاکستان کے عوام  اور ترک عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

بعد میں چار ج ڈی افئیر  اسد گیلانی   نے  کے  چی  اؤرین بلدیہ کے مئیر مصطفےٰ آق  نے مشترکہ طور پر پاکستان ثقافتی  ہاوس کا افتتاح بھی کیا۔



متعللقہ خبریں