ترکی سےاسرائیل کےسفیرکی واپسی، اسرائیلی سفیروزارتِ خارجہ طلب، حکومت ترکی کے فیصلے سے آگاہ

اسرائیل کے سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرتے ہوئے  غزہ میں  میں 60 فلسطینیوں کی شہادت  اور  2 ہزار 770  باشندوں کے زخمی  کیے جانے پر ترکی نے اپنے غم و غصے کااظہار کیا ہے

ترکی سےاسرائیل کےسفیرکی واپسی، اسرائیلی سفیروزارتِ خارجہ طلب، حکومت ترکی کے فیصلے سے آگاہ

ترکی نے اسرائیل کے سفیر کو  وزارتِ خارجہ طلب کرتے ہوئے واپس اپنے ملک جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرتے ہوئے  غزہ میں  میں 60 فلسطینیوں کی شہادت  اور  2 ہزار 770  باشندوں کے زخمی  کیے جانے پر ترکی نے اپنے غم و غصے کااظہار کیا ہے۔

دریں اثنا ترکی نے   تل ابیب ممیں موجود اپنے سفیر کو صلاح و مشورے کی غرض سے  ترکی واپس بلوا لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے کل امریکی سفارتخانے کے تل ابیب سے  القدس منتقل کیے جانے پر القدس میں  نہ ختم ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیل فوج کی جانب سے  امریکی سفارتخانے کے القدس منتقل کیے جانے  پر ہونے والےمظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے  مظاہرین پر گولیاں چلادی جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی باشندے شہید اور 2 ہزار  770 افراد زخمی ہوگئے۔   

اسرائیل  کے اس ظالمانہ کاروائی کی شدید مذمت کرنے والے ملک ترکی نے  تین روز کے لیے سرکاری طور پر سوگ منانے کا ابھی اعلان کررکھا ہے۔



متعللقہ خبریں