صدر ایردوان اور وزیراعظم تھریسا مئے کا مشرقِ وسطیٰ سے متعلق مشترکہ پلان پیش کرنے کا فیصلہ

عرب پریس کے مطابق  صدر ایردوان اور وزیراعظم  مئے   مشرقِ وسطیٰ    سے متعلق مشترکہ پلان کے بارے میں پریس کا آگاہ کریں گے۔دونوں رہنما ترکی اور برطانیہ کے درمیان   دہشت گرد  کے خلاف جدو جہد    ، پناہ گزینوں اور تجارت کے بارے میں تعاون پربھی غور کریں گے

صدر ایردوان اور وزیراعظم تھریسا مئے کا مشرقِ وسطیٰ سے متعلق مشترکہ پلان  پیش کرنے  کا فیصلہ

صدر رجب  طیب  ایردوان نے   برطانیہ کی ملکہ الزبتھ  دوئم سے ملاقات کی ہے۔

بکنگھم پیلس  میں  ہونے والی ملاقات  چالیس منٹ تک جاری رہی۔

ایردوان  اس ملاقات کے بعد  شاہی محل  سے روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ آج  ہی  وزیراعظم   تھریسا مئے سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیہان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ صدر ایردوان وزیراعظم سے  ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔

بعد میں دونوں رہنما  مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے بھی  خطاب کریں گے۔

عرب پریس کے مطابق  صدر ایردوان اور وزیراعظم  مئے   مشرقِ وسطیٰ    سے متعلق مشترکہ پلان کے بارے میں پریس کا آگاہ کریں گے۔

دونوں رہنما   ترکی اور برطانیہ کے درمیان   دہشت گرد  کے خلاف جدو جہد    ، پناہ گزینوں اور تجارت کے بارے میں  تعاون  پر بھی غور کریں گے۔

صدر ایردوان  نے کل  پرنس آف ویلز پرنس  چارلس سے ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں