ترکی مسئلہ کشمیر کے بارے میں مشعلِ راہ ملک کی حیثیت رکھتا ہے: سفیر پاکستان

ترکی میں پاکستان کے سفیر  محمد سائیرس سجاد قاضی نے  ٹی آر ٹی کی اُردو سروس کو یومِ یک جہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں ترکی نےہمیشہ دل کھول کر حمایت کی ہے۔ انٹریو کےلیے کلک کیجیے

ترکی  مسئلہ کشمیر کے بارے میں مشعلِ راہ  ملک کی حیثیت رکھتا ہے:  سفیر پاکستان
سفیرِ پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی سے انٹرویو۔ کلک کیجیے
سفیرِ پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی سے انٹرویو۔ کلک کیجیے

سفیرِ پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی سے انٹرویو۔ کلک کیجیے 

ترکی میں پاکستان کے سفیر  محمد سائیرس سجاد قاضی نے  ٹی آر ٹی کی اُردو سروس کو یومِ یک جہتی  کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کے بارے میں ترکی نے  پاکستان کے موقف کی جس طرح دل کھول کر  حمایت   کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وہ دیگر تمام ممالک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے  حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر  میں ہونے والی بربریت  کے واقعات کے بارے میں  کہا کہ  وہ سب سے پہلے کشمیریوں کی جانب سے کھٹن حالات کے باوجود جاری رکھی جانے والی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔   

انہوں نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کو   صرف اور صرف اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات شروع کرتے ہوئے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کرنے ہی سے علاقے میں پائدار امن قائم ہوسکتا ہے ورنہ خطے میں خون خرابے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے۔ 



متعللقہ خبریں