عفرین میں ہماری حتمی جیت عنقریب ہے، صدر ترکی

علاقے میں کھودی گئی سرنگوں  کا بھی ذکر کرنے والے  جناب ِ صدر نے بتایا کہ یہ سرنگیں  مغربی دوستوں کے  تعاون سے دہشت گردوں نے کھودی ہیں

عفرین میں ہماری حتمی جیت عنقریب ہے، صدر ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترک مسلح افواج کے دستے کسی بھی وقت  عفرین  کے مرکزی علاقوں   میں داخل ہو سکتے ہیں۔

صدر ِ ترکی نے ضلع ماردن میں آق پارٹی کے ضلعی کنونشن سے پیشتر عوام سے خطاب  میں بتایا کہ عفرین میں داخلے کا مژدہ آپ کو کسی بھی وقت دیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاخ زیتون آپریشن میں   ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہزار 569 تک ہو گئی ہے۔

علاقے میں کھودی گئی سرنگوں  کا بھی ذکر کرنے والے  جناب ِ صدر نے بتایا کہ یہ سرنگیں  مغربی دوستوں کے  تعاون سے دہشت گردوں نے کھودی ہیں،  ان سرنگوں سے ٹرک بھی گزر سکتا ہے ، دہشت گردوں کے اڈوں   پر موجود اسلحہ ترکی  کے دوست ہونے  کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے  بعد ازاں کنونشن سے خطاب میں علیحدگی پسند تنظیم کی مدد کرنے والے مغربی ممالک کے لیے مندرجہ ذیل الفاظ کہے: "ہم نے   انہیں بار ہا کہا تھا کہ آپ غلطی میں ہیں، آپ دہشت گردی  کی مخالفت کرنے کا کہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ملکر حرکت کرتے ہیں۔ جس کا آپ کو بھاری  خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ "

 



متعللقہ خبریں