دہشت گردوں سے جھڑپ میں دو ترک فوجی شہید

ترک مسلح افواج  کا کہنا ہے کہ 12 مارچ  کے روز جندرس علاقے میں  تلاشی  کے کام کے دوران  ایک دستی  بم دھماکے سے پھٹ گیا

دہشت گردوں سے جھڑپ میں دو ترک فوجی شہید

ترک مسلح  افواج  کے  عفرین  میں جاری شاخ ِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں ایک فوجی شہید  جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ترک مسلح افواج  کا کہنا ہے کہ 12 مارچ  کے روز جندرس علاقے میں  تلاشی  کے کام کے دوران  ایک دستی  بم دھماکے سے پھٹ گیا ،  جس  سے ہمارا ایک ہیرو  فوجی  جام شہادت نوش کر گیا جبکہ دوسرا  ہیرو فوجی  زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب  ضلع  آعرے کی تحصیل  دوع بیاضیت  میں  دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک   سارجنٹ شہید  ہو گیا۔

سیکورٹی فورسسز اور دہشت گردوں کے درمیان  علاقے میں جھڑپ ہوئی  جس دوران  ایک فوجی زخمی ہو گیا جو کہ بعد میں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جام شہادت نوش کر گیا۔

 



متعللقہ خبریں