ترکی اور آسٹریا کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا: آسٹرین وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ  آسٹریا اور ترکی کے درمیان  جو کشیدگی پائی جاتی ہے  اب اس کو دور کرنے کا وقت آن پہنچا ہے

ترکی اور آسٹریا کے درمیان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا: آسٹرین وزیر خارجہ

آسٹریا  کی وزیر خارجہ  کرین  کنیسل   نے کہا ہے انہیں امید ہے ترکی اور آسٹریا  کے درمیان تعلقات  کے ایک نئے دور کا  آغاز ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات  کا  اظہار  آسٹریا  سے شائع ہونے والے روزنامہ   کورئیر  کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  آسٹریا اور ترکی کے درمیان  جو کشیدگی پائی جاتی ہے  اب اس کو دور کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان  کا ماہ جنوری میں دورہ ترکی اس لحاظ  سے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ہمیشہ ہی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ مذاکرات کے بغیر  کبھی بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ   چاوش اولو کے ساتھ ان کی ٹیلی  فون پر بات چیت بڑی مثبت ثابت ہوئی ہے ۔ وہ ترکی کی سیاحت کو بڑی اہمیت دیتی ہیں  اور ہر وقت ترکی کی سیاحت  کے لیے تیار ہیں ۔ اسی لیے وہ ترکی کے دورے کا بے چینی سے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں