ترکی میں فعال صحافیوں کا یوم

اس دن کی مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان ، اسپیکر اسمبلی  اسماعیل قاہرامان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  ایک ایک پیغام جاری کیا ہے

ترکی میں فعال صحافیوں کا یوم

آج ترکی میں فعال  صحافیوں کا دن منایا جا رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان ، اسپیکر اسمبلی  اسماعیل قاہرامان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  ایک ایک پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری سیاسی  زندگی  بھر کے دوران گاہے  بگاہے میڈیا سے نقصان  کا سامنا کرنے کے باوجود  مختلف صداؤں اور مختلف ثقافتی اقدار کو دنیا بھر تک پہنچانے کے  اعتبار سے   میڈیا اہم سطح کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تا ہم "فکری آزادی کے معاملے  میں حساسیت  کا استحصال کرنے والے  بعض لوگ ، جھوٹ موٹ کی خبریں  دیتے ہوئے ہماری قوم، بھائی بہنو ں اور مملکت  کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ "

جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "میں  سمجھتا ہوں کہ اصل مقصد  خبر رسانی  ہونے والے   صحافی   اپنے اداروں کی وساطت سے  ملک میں  جمہوری  معیار میں اضافے، ملکی ترقی و استحکام میں  اہم سطح کی خدمات فراہم کریں  گے۔ "

اسپیکر ِ اسمبلی  اسماعیل قاہرامان نے  بھی اپنے پیغام  میں  کہا ہے کہ " مجھے یقین ہے کہ بلا مفروضات اور   غیر جانبداری  کے اصولوں  کے دائرہ کار میں   واقعات سے آگاہی  کرانے  میں سر گرم عمل شعبہ صحافت ، جدید ٹیکنالوجی  کی بھی مدد سے  اپنی خدمات کو  مزید وسعت دیتے ہوئے  اپنی اہمیت و افادیت کو برقرار رکھے گا۔ "

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا   پیغام کچھ یوں ہے: "آزادی  کو بد نیتی کے ساتھ استعمال کرنے، دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کا پروپیگنڈا کرنے  اور کسی خاص نقطہ نظر کے  ساتھ ملک کو  اپنے زیر اثر لینے والی صحافت کی اجازت دینا ناممکن ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں