حکومتِ ترکی  کی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید  مذمت

چاوش اولو نے  سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ " امریکی انتظامیہ کی جانب سے  القدس کو اسرائیل کے  دارالحکومت کے طور پر تسلیم  کیے جانے اور سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے   سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان    پر اپنے شدید   ردِ عمل کا اظہار کرتا ہوں

حکومتِ ترکی  کی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید  مذمت

حکومتِ ترکی  کی   صدر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید   مذمت

ترکی کے وزیر خارجہ  خارجہ مولود چاوش اولو نے  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت  کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

چاوش اولو نے  سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ " امریکی انتظامیہ کی جانب سے  القدس کو اسرائیل کے  دارالحکومت کے طور پر تسلیم  کیے جانے اور سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے   سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان    پر اپنے شدید   ردِ عمل کا اظہار کرتا ہوں  اور اس فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ   بین الاقوامی قوانین  اور اقوام متحدہ  کی قرادادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ترکی وزارتِ خارجہ نے امریکی انتظامیہ کے  اس فیصلے  کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کرنے اور  بلاسوچے سمجھے اقدامات اتھانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔  



متعللقہ خبریں