ونیزویلا کے صدر دورہ ترکی پر

ونیزویلا  بولیوار جمہوریہ  کے صدر نکولا  مادورو  کو صدرِ ترکی رجب طیب ایردوان  شرف ملاقات  بخشیں گے

ونیزویلا کے صدر دورہ ترکی پر

ونیزویلا  کے صدر نکولا مادورو  ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

مہمان صدر نے اولین طور پر اسپیکر اسمبلی  اسماعیل قاہرامان سے قومی  اسمبلی میں ملاقات کی۔

اس کے بعد انہوں نے  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے 15 جولائی کو بغاوت کے  ناکام اقدام  کے دوران ایف۔ 16 طیاروں کی جانب  سے  بمباری  کردہ مقامات کا معائنہ بھی کیا۔

ونیزویلا  بولیوار جمہوریہ  کے صدر نکولا  مادورو  کو صدرِ ترکی رجب طیب ایردوان  شرف ملاقات  بخشیں گے۔

دونوں  سربراہان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات   پر غور  کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین  الاقوامی  مسائل   پر  تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس دورے کے دائرہ کارہ میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کی صدارت میں مشترکہ تعاون کمیشن کے سلسلے کا دوسرا اجلاس  منعقد کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ  ایردوان اور مادورو   ماہ ستمبر میں اسلامی تعاون تنظیم کے قزاقستان میں   منعقدہ اجلاس میں یکجا  ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں