عامر خان کی دارالحکومت انقرہ آمد

وزیر ثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش کی جانب  سے انقرہ پیلس میں شرف ِ ملاقات بخشے جانے والے عامر خان شام کے وقت سر ماڈرن ہال میں  اپنے مداحوں کے ساتھ یکجا ہوں گے

عامر خان کی دارالحکومت انقرہ آمد
عامر خان انقرہ میں
عامر خان انقرہ میں

عامر خان انقرہ میں

عامر خان : میں ایک طویل عرصے سے ترکی آنے کا متمنی تھا۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی سرکاری  دعوت پر نئی فلم "سیکرٹ سپرسٹار" کے تعارف کے  زیر مقصد  ترکی میں موجود  ممتاز اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر عامر  خان اب انقرہ تشریف لائے ہیں۔

کل استنبول میں اپنی مصروفیات مکمل  کرنے کے بعد انقرہ تشریف لانے والے  خان  کا انقرہ  کے ہوائی اڈے پر ان کے پرستاروں نے  استقبال کیا۔

ہاتھوں میں عامر خان کی کتابوں اور پوسٹرز کو اٹھانے والے   ہجوم نے مایہ ناز  فنکار   کی آمد  پر  بھر پور طریقے سے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور تصویریں اتروانے  کی کوشش میں   رہا، انہوں نے بعض پرستاروں کے ساتھ تصاویر اتروائیں اور کتا بوں  پر دستخط کیے۔

انہوں نے  اس موقع پر کہا کہ میں ایک عرصے سے ترکی آنے کی خواہش رکھتا تھا اور آخر کار میں اب یہاں ہوں، مجھے  ترکی بلانے والے تمام تر  پرستاروں کا ممنون  و مشکور ہوں۔

آج  وزیر ثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش کی جانب  سے انقرہ پیلس میں شرف ِ ملاقات بخشے جانے والے عامر خان شام کے وقت سر ماڈرن ہال میں  اپنے مداحوں کے ساتھ یکجا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں