ترکی کمزور ملک نہیں ،دفاعی صنعت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے   جرمنی کیطرف سے ترکی کو اسلحے کی خرید روکنے کرنے سے متعلق  کہا ہے کہ ہم بے یار و مددگار ریاست نہیں  ہیں  جبکہ   ہماری  دفاعی صنعت   اس وقت  خود انحصاری  کی جانب گامزن ہے

ترکی کمزور ملک نہیں ،دفاعی صنعت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے   جرمنی کیطرف سے ترکی کو اسلحے کی خرید روکنے کرنے سے متعلق  کہا ہے کہ ہم بے یار و مددگار ریاست نہیں  ہیں  جبکہ       ہماری  دفاعی صنعت   اس وقت  خود انحصاری  کی جانب گامزن ہے ۔

 انہوں نے یہ  بات  انقرہ میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ منعقدہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران کہی ۔

 وزیر خارجہ نے  جرمن ہم منصب  سیگمار گیبرئیل کے      ترکی کو اسلحے کی خرید روکنے سے متعلق سوال کے جواب  میں  کہا کہ  لگتا ہے کہ جرمن سیاستدانوں  اپنی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کےلیے     ہمارے معاملات میں مداخلت   کی  مدد چاہیئے۔   اس وقت جرمنی اور یورپ   کو دیگر مسائل  در پیش ہیں جن پر اگر وہ توجہ دیں  تو بہتر ہوگا۔

  انہوں نے اسلحے کی خرید روکنے سے متعلق جرمن  وزیر کی تجویز  کے حوالے سے کہا کہ  ہماری دفاعی صنعت اس وقت خود انحصاری  کی  جانب گامزن ہے   لہذا یہ نہ سمجھا جائے کہ ترکی ایک  لاچار اور بے یارو مددگار  ملک ہے ۔

   یہاں ای بات واضح کرتا چلوں کہ  جرمنی   ترکی کا ایک اتحادی ملک ہے  اور ہماری تمنا ہے کہ  وہ  گولن تنظیم    اور پی کےکے  کے معاملے میں ہم سے مکمل تعاون کرے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں