انقرہ مینگو فیسٹویل میں پاکستانی مینگوز کی میٹھاس ترکوں کے دلوں میں

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ   میں سفیر پاکستان سہیل محمود کی رائش گاہ پر  ہر سال کی طرح  امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا

انقرہ مینگو فیسٹویل میں پاکستانی مینگوز کی میٹھاس ترکوں کے دلوں میں

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ   میں سفیر پاکستان سہیل محمود کی رائش گاہ پر  ہر سال کی طرح  امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مینگو فیسٹویل ترکی اور پاکستان  کے درمیان سفارتی تعلقات  کے قیام کے ستر سال  پورے  ہونے کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا ۔

 اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔

اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا جیسے دلہن کی منہ دکھائی کی رسم ادا کی جاتی ہو۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم ، souffle سے لے کر پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا۔

اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔ اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا جیسے دلہن کی منہ دکھائی کی رسم ادا کی جاتی ہو۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم ، souffle سے لے کر پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا جن کو دیکھ کر سب ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔مینگوز ڈشز کو کچھ اس طریقے سے سجایا گیا تھا جیسے پاکستان میں لڑکیوں کی شادی پر ان کی جہیز کی نمائش کی جاتی ہے۔

تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان ، سہیل محمود،  یورپی یونین  کے امور  کے نائب وزیر  علی شاہین،  پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر برہان قایا ترک اور دیگر سرکاری حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :آپ سب لوگ مینگو کے کنگ آف فروٹ ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور آج آپ خود مینگوز کی لذت سے آشنا بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم "پھلوں کا بادشاہ" کہتے ہیں۔ " انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستانی مینگوز ترکی بھی بھلا کسی رکاوٹ کے برآمد ہونا شروع ہو جائیں گےکیونکہ ترکی اور پاکستان کے تجارتی حلقوں نے مینگوز کی برآمدات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا پانچواں بڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

اس موقع پر یورپی یونین کے امور  کے   نائب وزیر  علی شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں  ترکی آکر   جس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے وہ بلا شبہ پاکستان کے آم ہیں۔ پاکستان کے آموں  کی  میٹھاس ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں  واضح طور پر محسوس کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی  میں بھی پاکستان کے تعاون سے  آم    کی کاشت کرنے  کی کوششیں جاری ہیں اور  پاکستان کی وزاررتِ  زراعت سے اس سلسلے میں  تعاون حاصل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود میں یہ ہی کہوں گا کہ پاکستان میں جا کر آم کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

اس موقع پر   پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر برہان قایا ترک  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی آم دنیا میں اپنی لذت اور ذائقے  کے لحاظ سے دنیا میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ پاکستان کے امو کی لذت پاک ترک تعلقات میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ انقرہ میں  ہر سال مینگو فیسٹویل منعقد کیے جانے سے   ترک باشندوں کو بھی مینگو کی لذت سے  روشناس کروانے کا موقع میسر آرہا ہے  اور  وہ دن دور نہیں جب ترکی میں بھی مینگو صفِ اول کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں