قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے

صدارتی پیلس میں متوقع اجلاس کے ایجنڈے کا بنیادی موضوع ملک میں ہنگامی حالات کا اطلاق ہو گا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے

ترکی کی قومی سلامتی کمیٹی  کا اجلاس آج صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

صدارتی پیلس میں متوقع اجلاس کے ایجنڈے کا بنیادی موضوع ملک میں ہنگامی حالات کا اطلاق ہو گا۔

واضح رہے کہ ہنگامی حالات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہو رہی ہے ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اسے چوتھی دفعہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس موضوع پر ہم قومی سلامتی کمیٹی سے مشورہ لیں گے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی کہا تھا کہ ہم قومی سلامتی کمیٹی کو ہنگامی حالات میں توسیع کی تجویز پیش کریں گے۔

کمیٹی میں جس دوسرے موضوع پر غور کیا جائے گا وہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے۔

ملک کے جنوب مشرق میں جاری آپریشن اور عراق اور شام کے حالات  پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں