ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ترک مسلح افواج  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  آپریشن کے  142 ویں روز  داعش کے الباب میں  موجود عناصر کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے

ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں  دہشت گرد تنظیم داعش  کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شام کے شمال میں  دہشت گردوں کے مکمل خاتمے  کے مقصد کے لیے ترکی کی قیادت میں   24 اگست کو  شروع کردہ  فوجی آپریشن فرات ڈھال    کے دوران  دہشت گرد تنظیم  داعش  کے  22 دہشت گردوں   کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  آپریشن کے  142 ویں روز  داعش کے الباب میں  موجود عناصر کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس فوجیآپریشن کے دوران داعش کے   40 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے  بھاری مقدار میں اسلحی اور دیگر سقازو سامان  نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔

ترک مسلح  افواج نے ایک طرف  شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی سائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تو  دوسری طرف دہشت گرد تنظیم  پی کے کے،  کے خلاف بھی اپنی فوجی کاروائی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

ترک  جنگی طیاروں نے عراق کے   شمال میں  زاپ  کے علاقے میں  بمباری کی ہے۔

اس فضائی کاروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے کئی ایک ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں