امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو قانونی حیثیت دینے سے گریز کرئے: ابراہیم قالن

دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی اور وائے پی جی  پر مشتمل شامی  ڈیموکریٹک قوتوں کا پی کے کے سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے ۔

امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو قانونی حیثیت دینے سے گریز کرئے: ابراہیم قالن

 

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئیے کہ وہ  دہشت گرد تنظیموں کو قانونی حیثیت دینے سے گریز کرئے ۔

انھوں نے امریکن مرکزی قوتوں کی کمان سینٹکون  کے ٹوئٹرپر پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے روابط نہ ہونے دعوے سے متعلق بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ سینٹکون نے  دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کو رکوانے کے بجائے اس کے وجود کو جائز قرار دیا ہے ۔ یہ مذاق ہے یا سینٹکون کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے ۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس بیان پر کوئی یقین کرئے گا ۔  امریکہ کو دہشت گرد  گروپوں کو جائز قرار دینے کی کوششوں سے باز آ جانے کی ضرورت ہے ۔ 

سینٹکون نے کل ٹوئیٹر سے جاری بیان میں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی اور وائے پی جی  پر مشتمل شامی  ڈیموکریٹک قوتوں کا پی کے کے سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے ۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بھی کل یومیہ پریس کانفرنس میں   واضح الفاظ میں یہ کہا تھا کہ پی وائے ڈی کو طویل المدت شامی پالیسیوں کا حصہ بننے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں