پاکستان، آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان کے 71 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان ، چئیرمین سینییٹ اور سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت ملک کی اعلی ترین قیادت کے علاوہ دوست ممالک کے س

پاکستان، آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے صدر اور وزیراعظم نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کے 71 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان ، چئیرمین سینییٹ اور سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت ملک کی اعلی ترین قیادت کے علاوہ دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہیں۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

کراچی اور لاہور میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ قائداعظمؒ کے مزار پر قائم مقام گورنر سندھ اور نگران وزیراعلی نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔ لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں اعزازی گارڈز کے فرائض رینجرز سے پاک آرمی کو منتقل کر دئے گئے۔ نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔



متعللقہ خبریں