اعتدال پسندی مذہب اسلام کی روح کے عین مطابق ہے: ایرکان ترکمین

پروفیسر ڈاکٹر کلیم ایرکان ترکمین نے کہا ہے کہ اعتدال پسندی کا راستہ اختیار کرنا مذہب اسلام کی روح کے عین مطابق ہے۔ مذہب اسلام میں دکھائے جانے والے جدت کے راستے پر گامزن ہوئے بغیر ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے۔

123557
اعتدال پسندی مذہب اسلام کی روح کے عین مطابق ہے: ایرکان ترکمین

پروفیسر ڈاکٹر کلیم ایرکان ترکمین نے کہا ہے کہ اعتدال پسندی کا راستہ اختیار کرنا مذہبِ اسلام کی روح کے عین مطابق ہے۔ مذہب اسلام میں دکھائے جانے والے جدت کے راستے پر گامزن ہوئے بغیر ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار وائس آف ٹرکی کی اُردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام کی جس طرح مولانا جلال الدین رومی اور علامہ محمد اقبال نے تشریح کی ہے اس سے مذہب اسلام کی عظمت کو چار چاند لگ جاتے ہیں اور مذہب اسلام پر انتہا پسندی کی جو مہر ثبت کی جاتی ہے اس کو زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کی مثنوی میں عشقِ الہٰی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اورمولانا رومی انسانوں کے لیے اللہ تک رسائی حاصل کرنے کا سب سے اہم ذریعہ عشقِ الہٰی قرار دیتے ہیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر کلیم ایرکان کے ساتھ تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں