ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 08

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 08

1150148
ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 08

ترکی کے فلاحی ادارے

پروگرام " ترکی کے فلاحی ادارے" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ سامعین گذشتہ دو ہفتوں سے  ہم بیرون ملک مقیم ترکوں اور ترک کمیونٹیوں  کی ڈائریکٹریٹ YTB کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں ڈیاسپورا کاروائیاں صرف شہریت  کے تعلق تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ اب اس کے دائرے کو مشترکہ  تاریخی  وثقافتی تعلق کے حامل معاشروں  تک پھیلا دیا گیا ہے اور اس کی بہترین مثالیں ہمیں روس، برطانیہ، فرانس، بھارت اور چین  جیسے ممالک کی ڈیا سپورا میں ملتی ہیں۔

ایک اہم ثقافت  اور تہذیب کا نمائندہ ملک ترکی بھی اپنے ساتھ مشترکہ اقدار کے حامل اور برادر ممالک  کے ساتھ ثقافتی ڈیاسپورا تشکیل دے رہا ہے۔ ترکی کا ادارہ  YTB کرہّ ارضی کے ایک وسیع حصے پر پھیلی اپنی برادر کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ میراث کے تحفظ کو یقینی بنانے والی  اور باہمی تعاون کو فروغ دینے والی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کاروائیاں ترکی کی تاریخی و ثقافتی گہرائی سے ہم آہنگ ڈیاسپورا  طرز فکر  کی ایک ضرورت بھی ہیں۔ علاوہ ازیں برادر کمیونٹیوں  کی شہری  ڈیاسپورا اور ترک شہری ڈیاسپوار  متعدد ممالک میں شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور مہاجرین کے  حقوق کے لئے مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ اس طرح ہمارے ملک کی شہری ڈیاسپورا اور ثقافتی ڈیاسپورا ایک دوسرے کے  تکمیل  کی خصوصیت حاصل کر چکی ہے۔

برادر معاشروں  کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات  کو سائنسی و انسانی بنیاد پر طویل المدت   رُخ عطا  کرنے والے ہمارے اہم ترین  کاموں  میں سے ایک "ترکی کے وظائف" کے نام سے پہچانی جانے والی ایک بین الاقوامی طالبعلم تحریک ہے۔ زیادہ تر برادر  معاشروں سے آنے والے بین الاقوامی طالبعلم نہ صرف ترکی کی یونیورسٹیوں میں اپنی ملکی ضرورت کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ ان ممالک اور ترکی کے درمیان دوطرفہ شکل میں تجربات  کے تبادلے کی بنیاد پر قائم تعلقات  میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔YTB کی حیثیت سے ہمارے تعاون  کے ساتھ ترکی سے فارغ التحصیل ہونے والے اپنے ملک  واپس لوٹنے کے بعد بھی ترکی کے ساتھ روابط جاری رکھتے ہیں۔ اس طرح ترکی نہ صرف دنیا کے تعلیم تک رسائی کے درجے کو بلند کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے سے مخصوص امن و تعاون  کے نقطہ نظر کی حامل  اور گلوبل سطح  کی" ہمدردی ڈیاسپوارا " کا بھی مالک ہے۔

YTB کی گلوبل سطح  کی یہ کاروائیاں  ملکی مفادات اور بین الاقوامی برادری  کے مفادات میں کوئی تضاد پیدا نہیں کرتیں بلکہ اس کے بالکل برعکس ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم  ہونے کی ایک خوبصورت مثال ہیں۔

 



متعللقہ خبریں