​​​​​​​کیا آپ جانتے ہیں ۔ 08

​​​​​​​کیا آپ جانتے ہیں ۔ 08

1148820
​​​​​​​کیا آپ جانتے ہیں ۔ 08

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

  کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی کے ضلع بودرم  کا زیرِ آب آرکیالوجی عجائب گھر دنیا اور ترکی کا پہلا زیرِ آب آرکیالوجی عجائب گھر ہے۔

سن 2004 میں ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے اسے " قومی عجائب گھروں" کے دائرے میں شامل کیا۔  اس عجائب گھر میں بودرم کے جوار کی زیرِ آب آرکیالوجی نوادرات اور تاریخ بھر میں سمندر سے قریبی تعلق کے ساتھ فروغ پانے والی تہذیبوں کے آثار  نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ 14 مختلف ہالوں میں نمائش کئے گئے آثار  میں کھائےرال شہزادی  کی قبر کے کمرے،  شیشے اور کانسی کے دور  کے غرقاب  آثار، تاریخی جواہرات، ظروف اور لحدوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بودرم زیرِ آب عجائب گھر  نے سویڈن میں یورپی عجائب گھر فورم  کے "سال کا عجائب گھر" ایوارڈ میں ترکی کی نمائندگی کی اور "سرٹیفیکیٹ آف اسپیشل کمنڈیشن " حاصل کیا۔

 



متعللقہ خبریں