کیا آپ جانتے ہیں ۔ 06

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 06

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 06

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں ترکی میں آسٹرو فزیکس  کو متعارف کروانے والی ترک سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر دِل خان ایر یُرت ناسا میں کام کرنے والی پہلی ترک خاتون سائنس دان ہیں؟

دِل خان ایر یُرت نے استنبول یونیورسٹی  کے شعبہ ریاضی اور آسٹرونومی سے تعلیم حاصل کی۔ 1959 میں انہوں نے وظیفہ حاصل کیا اور اعلیٰ تعلیم کے لئے کینیڈا چلی گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے  نیشنل اکیڈمی  آف سائنسز  سے وظیفہ حاصل کیا  اور یہاں ارتقائے شمسی کے موضوع پر تحقیقات شروع کیں۔

سائنس کی تاریخ میں دِل خان ایر یُرت کو "سورج کو قابو کرنے والی خاتون" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔   1969 میں چاند پر لینڈنگ کے پروجیکٹ میں کردار ادا کرنے کی وجہ سے ناسا کی طرف سے  انہیں "اپالو اچیومنٹ ایوارڈ" عطا کیا گیا کہ جو دنیا میں بہت کم لوگوں کا حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں