ترک پکوان 4

بلغور پلاو

ترک پکوان 4

ترک کھانوں میں "  برغل" کو اہم مقام حاصل ہے   جس  کا استعمال پلاو ، سلاد،شوربہ جات اور سبزی سے بنے کھانوں اور کوفتوں  میں خوب ہوتا ہے۔ برغل جسے ترکی زبان میں بلغور کہا جاتا ہے  مشرق وسطی میں  رغبت سے  کھایا جاتاہے   جس کی تیاری میں گندم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے گندم  کو ابالا جاتاہے   اسے خشک کرنے کے بعد اس کے چھلکے اتارتےہوئے چکی میں  اس کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں۔ موٹے دانے پلاو کےلیے جبکہ  چھوٹے دانے  کوفتوں اور سلاد میں استعمال ہوتےہیں۔

 اناطولیہ   میں گندم اور اس سے بنے کھانے روایت کا ہمیشہ سے حصہ رہےہیں بالخصوص بلغور سے بنے کھانے تو  ترک عوام کی جان ہیں آئیے   آج ہم آپ کو  بلغور پلاو بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

 

  بلغور پلاو بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے:

 1 گلاس موٹے دانے والا بلغور پلاو

 ایک چوتھائی کپ  گھی

1 عدد پیاز

2 تا3 عدد ہری مرچیں

 نصف چمچ  پسی پوئی سرخ مرچ

2 عدد ٹماٹر

2 گلاس گرم پانی

نمک،سیاہ مرچ، سرخ مرچ اور پودینہ

2 چمچ مکھن

 

 

بلغور پلاو    بنانےکے لیے سب سے پہلے  گھی کو گرم کرلیں  اس کے بعد اس میں پیاز  اور ہری مرچیں بھون لیں ،بعد ازاں پسی ہوئی سرخ مرچ   کو دال کر ہلائیں اس کے بعد  اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر انہیں اتنا بھونیں کہ وہ  گل جائیں۔ اس اثنا٫ میں  بلغور کو  اچھی طرح پانی سے دھو کو چھان لیں      اور اسے  پہلے سے  بھنے مصالحے میں ڈال کر ملائیں    اور گرم پانی ڈال کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں ۔

 ایک دیگر توے میں  مکھن ڈال کر   بلغور پلاو پر ڈال دیں  اور 10 منٹ تک  پتیلے  کو ڈھک کر رکھیں  بعد میں اسے تناول فرمائیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں