ترک پکوان 05

انگور کے بھرے پتے

ترک پکوان 05

 دنیا  کے مختلف  ممالک میں لوگ  پتوں اور سبزیوں  کو بھرتے ہوئے کھانے تیار کرتے ہیں مثلاً  وسطی و لاطینی امریکہ میں لوگ مکئی اور کیلوں کے پتوں جبکہ مشرقی بعید میں ناریل    اور بامبو کے پتوں      کو بھر کے کھاتے ہیں۔  ترکی میں   لوگ بھرے   بینگن،بند گوبھی ،ٹماٹر ،لوکی اور مرچیں     کھاتے  ہیں  جنہیں ترکی زبان میں "دولما" کہا جاتا ہے۔

آج ہم  آپ کو انگور کے بھرے پتوں    کو بنانےکی ترکیب بتائیں  گے جسے سارمہ کہا جاتا ہے۔

 

 سارمہ بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح سے ہے :

250 گرام   انگور کے نمک لگے پتے

250 گرام    قیمہ

1 چھوٹا پیاز

1 گلاس چاول

2 کھانے کے چمچ ہرا دھنیا

 نصف چمچ نمک

ایک چوتھائی  چمچ سیاہ مرچ پسی ہوئی

  پکانے کےلیے:

  1 کھانے کا چمچ ٹماٹر کا معجون

3 چمچ زیتون کا  تیل

ڈیڑھ  گلاس  گرم پانی

نصف چمچ نمک

 

 

سب سے پہلے  پتوں   کو گرم پانی میں 5 منٹ کےلیے  بھگودیں  ،اس کے بعد انہین  تھنڈے پانی سے دھو کر  خشک کرلیں ۔

 اس اثنا٫  میں  پتوں میں بھرنے کےلیے   کٹی ہوئی پیاز ،چاول  اور قیمے  کو برتن میں   دھنیا،نمک اور سیاہ مرچ ڈال کر ملائیں  مگر چاول ٹوٹنے نہ پائیں ۔

اس کے بعد پتوں میں  اس  آمیزے کو  بھر دیں   اور پتے لپیٹ لیں۔

 ان پتوں کو اب ایک  پتیلے میں  ایک ساتھ اور  اوپر نیچے  بچھا دیں۔

ایک دیگر  پتیلی میں   گرم اپنی،زیتون کا تیل،ٹماٹر پیسٹ اور نمک ڈال کر ملائیں  اور ان پتوں پر ڈال دیں ۔

اب   پتیلے کا ڈھکن بند  کرتےہوئے اسے  40 منٹ تک پکائیں    اور   اسے حسب خواہش دہی کے ساتھ تناول فرمائیں

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: پکوان , ترک

متعللقہ خبریں