ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 04

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 04

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 04

پروگرام " ترکی کے فلاحی ادارے" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ گذشتہ تین ہفتوں سے ہم ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کی کاروائیوں کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ آج ہم تیکا کے منصوبوں کے عمومی حوالے کے ساتھ اس ادارے سے متعلق پروگرام کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

تکنیکی انفراسٹرکچر سے لے کر اداراتی صلاحیت میں اضافے تک پھیلے ہوئے تیکا کے منصوبے۔

1995 تک تیکا  برادر ممالک میں اقتصادیات ، سماجی و ثقافتی کاروائیوں  کو جاری رکھے  ہوئے تھا اور اس تاریخ کے بعد سے ادارے نے تعلیمی و ثقافتی تعاون کی کاروائیوں پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر چیز   اصل میں  پُر صلاحیت اور بہترین تربیت یافتہ انسانی آبادی کا مالک  ہونے پر منحصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تیکا نے 1995 کے بعد سے تعلیمی کاروائیوں پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اسکول، لائبریریاں اور لیبارٹریاں قائم کی گئیں اور یونیورسٹیوں کو تکنیکی سامان کی امداد فراہم کی گئی۔

2000 کے سالوں سے شروع ہونے والے دورانیے میں دنیا میں گلوبلائزنگ ہوئی اور اس گوبلائزیشن کے اثرات مشرق سے مغرب تک متعدد جغرافیاوں میں محسوس کئے گئے ہیں۔ اس دور میں ترکی کے ساتھ  مشترکہ زبان بولنے والے ممالک میں ترقی کے موضوع پر حاصل کردہ  کامیابی سے متوازی شکل میں علاقے میں تیکا  کے مکمل کردہ منصوبے اداراتی صلاحیت میں اضافے  کے منصوبوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ترکی اور تیکا ان ممالک کو اپنے اجداد کی زمینوں کے طور پر دیکھتا ہے اور اسی فخر کے ساتھ یہاں  مکمل کئے گئے   منصوبے خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترکی کی اپنے علاقے اور  دنیا بھر میں ایک اہم کردار کی شکل میں ابھرنے کی کوششوں کی ایک شاخ کے طور پر 2000 کے سالوں سے ہماری خارجہ پالیسی کے نقطہ نظر میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے دائرہ کار میں تیکا نے اپنی کاروائیوں کے جغرافیے میں  وسعت پیدا کی یہی وجہ ہے کہ اس کے پروگرام کوآرڈینیشن آفسوں کی تعداد جو  2002 میں 12 تھی  سال 2011 میں بڑھ کر 25 تک اور 2012 میں 33 تک پہنچ گئی۔ تیکا  ڈائریکٹریٹ اس وقت 59 ممالک میں 61 پروگرام کوآرڈینیشن دفاتر کے ساتھ 150 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ترکی  کی فعال اور بااصول خارجہ پالیسی  کا نتیجہ ہے کہ تیکا کی کاروائیوں کے ممالک کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ تیکا کے وسیلے سے ترکی دوست اور برادر ممالک کے لئے جو کام کر رہا ہے اصل میں ان کا مقصد  اپنے جغرافیے میں  ایک امن  کی زنجیر قائم کرنا ہے۔

تیکا کا سرکاری ادارہ ، یونیورسٹیوں ، سول سوسائٹیوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون میکانزم کے فرائض ادا کر رہا ہے اور ان تمام کرداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فورم پر جمع کرنے اور  ترکی کی ترقیاتی امدادکا ریکارڈ رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

2002 کے سالوں میں ترکی کی ترقیاتی امداد کی مالیت 85 ملین  امریکی ڈالر تھی جو 2017 میں 8 بلین 120 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی امداد کرنے والا ملک بھی ہے۔

تیکا  ان ممالک کے ساتھ  ساتھ کہ جہاں اس کے دفاتر ہیں  5 براعظموں میں 150 کے قریب ممالک میں ترقیاتی مقاصد کے حامل تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی ،تیکا کے وسیلے سے پیسیفک سے لے کر وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی تک، افریقہ سے لے کر بالقان تک اور کاکیشیا سے لے کر لاطینی امریکہ تک متعدد ممالک کے ساتھ معلومات اور تجربے کا تبادلہ کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں