کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

1133985
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

پروگرام "کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ سامعین  کیا آپ جانتے ہیں کہ ترک قہوے کے نام سے پہچانی جانی والی کافی ابتدا میں 16 ویں صدی میں یمن سے استنبول لائی گئی  جسے پکانے کا طریقہ ترکوں نے ایجاد کیا اور  بعد ازاں اسے ترک قہوے   کے نام سے پہچانا جانے لگا۔

بعض روایات کے مطابق قہوے کو دو شامی بھائی خُطم اور شمس 1555 میں ترکی لائے۔

عثمانی بادشاہ قانونی سلطان سلیمان کے عہدِ حکومت میں یمن کے گورنر اوز دیمیر پاشا نے اس مشروب کے ذائقے کو بہت پسند کیا اور عثمانی محل میں بادشاہ کے حضور پیش کرنے کے لئے اسے استنبول لایا۔

بادشاہ کو قہوہ اس قدر پسند آیا کہ اسے تیار اور پیش کرنے کے لئے قہوہ کمیٹی قائم کی گئی۔ حتّی کہ حویلیوں میں قہوہ پکانے کے لئے خاص باورچیوں کو ملازمت میں لیا جانے لگا۔

اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ 1615 میں وینس کے تاجروں اور 1650 میں مارسیلز کے تاجروں نے ترک قہوے کو دنیا سے متعارف کروایا اور اس طرح یہ گرم  مشروب یورپ میں پھیلا۔

 



متعللقہ خبریں