پاکستان ڈائری - 01

آج کی پاکستان ڈائری میں ہم بات کریں گےمالم جبہ کی جوکہ پاکستان کے خوبصورت تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔مالم جبہ ہل اسٹیشن ہے۔یہ کوہ ہندو کش رینج سے 40 کلومیٹر پر سیدو شریف وادی سوات خیبر پختون خوا میں واقع ہے

پاکستان ڈائری - 01

امریکی جریدے فروبز کے مطابق 2019 میں پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جا کر سیاح پہاڑی سلسلے، میدان، صحرا اور ساحلی علاقوں میں تفریح کر سکتے ہیں ۔حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر مارک وین نے پاکستان کا وزٹ کیا۔پاکستانی کھانوں اور تفریحی مقامات پر بنائی گئی انکی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز ہیں ۔یو ٹیوب صارفین نے بڑی تعداد میں پاکستان کی خوبصورتی ثقافت اور کھانوں کو سراہا۔

امن و امان کی بہتر صورتحال کے بعد بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پاکستان  کے تفریحی مقامات کا رخ کررہےہیں۔

آج کی پاکستان ڈائری میں ہم بات کریں گےمالم جبہ کی جوکہ پاکستان کے خوبصورت تفریحی مقامات میں سے ایک ہے۔مالم جبہ ہل اسٹیشن ہے۔یہ کوہ ہندو کش رینج سے 40 کلومیٹر پر سیدو شریف وادی سوات خیبر پختون خوا میں واقع ہے۔پاکستان میں نلتر وادی کے بعد مالم جبہ وہ تفریحی مقام ہے جہاں سکی ریزروٹ قائم ہے۔مللم جبہ سطح سمندر سے 9 ہزار 2 سو فٹ بلند ہے سردیوں میں یہ برف ڈھک جاتا ہے۔یہاں کی تاریخ دو ہزار سال پرانی ہے اور یہاں سے بدھا کے مجسمے بھی دریافت ہوئے۔

برف باری کے موسم میں یہاں سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ یہاں پر سیاحوں کی تفریح کے لئے چیئر لفٹ بھی بنائی گے جس پر سیر کر کے پوری وادی کا  نظارہ کیا جاتا ہے ۔حکومت خیبر پختون خوا کی جانب سے حال ہی میں یہاں اسنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔اس فیسٹول میں علاقائی پکوان، علاقائی موسیقی کا خاص اہتمام کیا گیا ۔سرمائی کھیلوں میں سکینگ،سنو بوٹنگ کے مقابلے ہوئے۔فاتح افراد میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے بہترین نظام تھا۔سیکورٹی کی بہتر صورتحال کے باعث سیاح سوات، مینگورہ اور مالم جبہ میں مخلتف جگہوں پر خریداری، پکوان کھانے اور سیلفی لینے میں مگن رہے ۔مالم جبہ میں چھٹی کے روز 7 سے 8 ہزار سیاح وزٹ کرتے ہیں جن کے لئے چیئر لفٹ کی سیر باعث کشش ہے۔مقامی آبادی بہت خوش اخلاق ہے اور سیاحوں کی بہت عزت کرتے ہیں ۔تاہم یہاں تک پہنچنے کا راستہ دشوار گزار ہے اور قیام طعام کی سہولتوں پر حکومت توجہ دے۔

 



متعللقہ خبریں