ترکی کے جدید دفاعی منصوبے12

جدید دفاعی منصوبے

1106271
ترکی کے جدید دفاعی منصوبے12

 ترکی میں فوجی کارخانے بڑے تجربات کے حامل ہیں۔ پبلک سیکٹر  کے  تحت کام کرنے والے ان کارخانوں میں بڑی تعداد میں افرادی قوت کو روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔  جس کی وجہ سے ان کارخانوں کی اہمیت مزید اجاگر ہوجاتی ہے۔  ترکی میں فوجی آپریشنز کے دوران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کارخانوں کی  اہمیت مزید اجاگر  ہو جاتی ہے۔    قیصری میں قائم جنگی س سازو سامان  کے  کارخانے کا قیام سن 1951  میں عمل میں آیا تھا۔  یہ کارخانہ 1954 میں فوج کے تعمیر خانہ کے نام سے کام کر رہا ہے ۔ اس کارخانے کے مختلف کمان  گاہوں کے تحت ہونے کی وجہ سے وقتاً فوقتاً  اس کو م مختلف  نام بھی دیے جاتے رہے ہیں۔  اس کارخانے میں اس وقت کام کرنے والی افرادی قوت کی تعداد آٹھ سو کے لگ بھگ ہے جن میں سے 480 مزدور ہیں جب کہ باقی کمشنڈ  اور نان کمیشنڈ افسران اور سویلین حکام پر مشتمل افراد ہے۔

ترک حربی  امور یونین کے ٹریننگ ڈائریکٹر   طارقان زنگین  کا ترکی کے جدید دفاعی منصوبوں  سے متعلق جائزہ پیش خدمت ہے۔

دوسرا فوجی کارخانہ جس میں زیادہ تر گاڑیوں کی مرمت وغیرہ،  سپیر پارٹس اور دیگر امور سرانجام دیئے جاتے ہیں۔  اس کارخانے میں بکتر بند گاڑیاں،  ٹینک دیگر بھاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال  اور ان کو جدید آلات سے لیس کرنے کے امور بھی سر انجام دیے جاتے ہیں ۔

علاوہ ازیں،   تمام عسکری شعبوں کی اعانت کےلیے ایک کارخانہ    قیصری میں  موجود ہیں  جس کے فرائض میں  ٹینکوں    کے پرزہ جات تیار کرنا ،ان کے انجن  کے تجزیات  جانچنا، برقی اور مشینی  آلات     کو پروگرام کے مطابق  ڈھالانا ، دوست ممالک  کے فوجیوں کی فنی  تربیت اور دیگر شعبوں کو مشاورت فراہم کرنا شامل ہے ۔

 ایم  60 ٹینکوں کی جدت پسندی :

 اپنے قیام        سے آج  تک  ٹینکوں   کی تجدید   اور انہیں   بہترین ٹیکنالوجی سے آراستہ  کرنے  کا سہرا  اسی کارخانے کے  سر جاتا ہے    جو کہ اب  تک تقربیاً 2000 ٹینکوں کو جدید  بنا چکا ہے۔ اس کے علاوہ    اس کارخانے نے  دیگر جنگی گاڑیوں اور ٹینکوں کی تیاری میں بھی خوب نام کمایا  ہے  جن میں   ایم 113 اور اے ٹو ٹی ٹو  قابل ذکر ہیں۔ان میں  سے چند  اس وقت ترک  مسلح افواج کے زیر استعمال ہے ۔

حالیہ سالوں  میں  ایم 60 ٹی  قسم کے ٹینکوں کو جدید بنانے کے منصوبے اور ایم ایل سی 70  قسم  کے ٹینکوں کی تیاری  بھی اس کارخانے کے سپرد کر دی گئی   جو کہ مکمل  ہو  چکا ہے۔ ایم 60 ٹی  ٹینکوں   کو جدید بنانے کے منصوبے  کے تحت  پہلی دفعہ  ایک مقامی  طور پر تیار کردہ ٹینک کو  آتش گیر تابکاری سے محفوظ  رکھنے کی صلاحیت  سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ 170 عدد ایم 60 ٹینکوں کو بھی جدید اسلحے سے لیس  کرتےہوئے  ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا گیا  ہے ۔

قیصری     کا یہ عسکری کارخانہ    اس وقت لیوپارڈ ٹو اے فور ٹینکوں     کی صلاحتیوں کو بڑھانے کے منصوبے  پر کام کر رہا ہے۔

 

آپریشنوں کے ساتھ معاونت

ضلع کیسری میں میجر منٹیننس  فیکٹری ڈائریکٹریٹ  نے اپنے کیسری  مرکز سے اسپئیر موٹر آرڈر،  اسپئیر پارٹس اور ہنگامی سامان  کی ترسیل کر کے سال 2016 میں  فرات ڈھال آپریشن، سال 2017 میں شاخِ زیتون آپریشن اور عفرین میں کئے گئے آپریشن  کے ساتھ تعاون کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے، سخت نقصان اٹھانے والی پیلٹ وہیکل  کی تعمیر و مرمت کے مرکز کی حیثیت سے فعال کاروائیاں کی ہیں۔ مذکورہ آپریشنوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے اس فوجی فیکٹری میں دو دو شفٹوں کے ساتھ کام کر کے پیداوار، تجدید اور تعمیر و مرمت کے کام کو دو گنا کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن کے علاقوں میں موبائل ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جو آپریشنوں کے پہلے دن سے ہی  سرحد پار آپریشنوں کے دوران خراب ہونے والے ساز و سامان کی تعمیر و مرمت  کی فوری اور موقع پر  خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

کثیر تعداد میں  کوالٹی سرٹیفیکیٹ

کیسری سیکنڈ میجر منٹیننس  فیکٹری ڈائریکٹریٹ   کو ڈیزائننگ و پروڈکشن کا AQAP-2110 سرٹیفیکیٹ، نیٹو انڈسٹریل  کوالٹی گارنٹی سسٹم سرٹیفیکیٹ، ماحولیات کی شرائط سے ہم آہنگ کام کا TS EN ISO 14001 انوائرمنٹ منیجمنٹ سرٹیفیکیٹ، قانونی شرائط کے مطابق کام کی صحت و سلامتی کا OHSAS 18001 ورک ہیلتھ اینڈ سکیورٹی سرٹیفیکیٹ حاصل ہے۔  سیکنڈ میجر منٹیننس  فیکٹری ڈائریکٹریٹ   اپنے بنیادی فرائض کے ساتھ ساتھ معیار سے متعلقہ سرگرمیوں کو بھی اہمیت دیتی ہے۔ فیکٹری کو 4 مارچ 2017 کو ٹرکش کوالٹی سوسائٹی  کے لیگل رکن بننے  کا اور 18 اکتوبر 2017 کو نیشنل کوالٹی موومنٹ پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سیکنڈ  میجر منٹیننس  فیکٹری ڈائریکٹریٹ   کو وزارت دفاع کی طرف سے پائلٹ فیکٹری منتخب کیا گیا اور اپنے کاموں اور تیاریوں کے موضوع پر "تھری اسٹار پرفیکشن سرٹیفیکیٹ" کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

Geçiş

سامعین ابھی آپ نے ترک حربی  امور یونین کے ٹریننگ ڈائریکٹر   طارقان زنگین  کا ترکی کے جدید دفاعی منصوبوں  سے متعلق جائزہ سماعت فرمایا۔

 

 

 


ٹیگز: #ترکی , #دفاع

متعللقہ خبریں