پاکستان ڈائری - 43

موسیقی کے دلدادہ کوک اسٹوڈیو کے دیوانے ہیں ۔ اس کا ہر گانا ، موسیقی اور پریزینٹیشن اپنی مثال ہوتی ہے اور ٹی وی، ریڈیو یوٹیوب پر لاکھوں صارف ان گانوں کو سراہتے ہیں۔تاہم کوک اسٹوڈیو کے سیزن الیون میں کچھ الگ ہوا

پاکستان ڈائری - 43

پاکستان ڈائری - 43


موسیقی کے دلدادہ کوک اسٹوڈیو کے دیوانے ہیں ۔ اس کا ہر گانا ، موسیقی اور پریزینٹیشن اپنی مثال ہوتی ہے اور ٹی وی، ریڈیو یوٹیوب پر لاکھوں صارف ان گانوں کو سراہتے ہیں۔تاہم کوک اسٹوڈیو کے سیزن الیون میں کچھ الگ ہوا۔ ماضی کے مشہور گانے کوکو کورینا جس کو چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا اور اسکو لیجنڈری گلوکار احمد رشدی نے گایا تھا اسکا ری میک کیا گیا۔کوک اسٹوڈیو 11 کے لئے یہ گانا معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور معروف اداکار احد رضا میر نے گایا۔گانے میں 60 کی دہائی کے فیشن کو فالو کرتے ہوئے گلوکار اور موسیقار تیار ہوئے جوکہ دیکھنے میں بہت اچھے لگ رہے ہیں ۔تاہم گانے کی گلوکاری اور موسیقی بلکل بھی متاثر کن نہیں ہے۔اگر کہا جائے تو کوکو کورینا جیسی زندہ دل میلوڈی کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔

اس ری مکس گانے کی میڈیا ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا ۔سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹویٹر پر اس ری مکس پر تنقید کرتے رہے اور اسکو اصل کوکو کورینا گانے پر سرجیکل سٹرائیک گردانتے رہے۔

اداکار احد رضا میر نے اس سب تنقید کو اگنور کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ان فینز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کوک اسٹوڈیو میں ان کی گلوکاری کو پسند کیا۔دوسری طرف گلوکارہ مومنہ ٹویٹر پر لفظی جنگ کرتی نظر آئیں انہیں خود پر اور ری مکس پر تنقید پسند نہیں آئی اور اس تنقید کو انہوں نے سائبر  bullying اور hate speech قرار دے دیا۔حکومتی وزیر شیریں مزاری نے کوک اسٹوڈیو کے ری میکس پر کھل کر تنقید کی اور اسکو کلاسک گانے کا قتل عام کہا۔مومنہ نے جوابی ٹویٹ میں کہا آپ کو ہماری حوصلہ افزائی کرنا چاہیے ۔شیریں مزاری نے پھر جواب دیا اور کہا مجھے گانا پسند نہیں آیا بات ختم۔

کراچی سے سوشل میڈیا صارف بشری عامر نے لکھا کہ مومنہ مستحسن اور شیریں مزاری کے کوکوکورینا اختلاف کی شدت نے اسٹار پلس کے ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔گوجرانوالہ سے صارف نبیل چوہدری نے ٹویٹ کیا کوک اسٹوڈیو نے یادگار موسیقی تاریخی گانوں کو تباہ کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔مرزا ذیشان بیگ نے کہا روھیل حیات  کی کمی کوک اسٹوڈیو میں محسوس کی جارہی ہے ۔ہنزلہ طیب نے غصے میں پوسٹ کیا کہ کوک اسٹوڈیو کو بین کردو ۔

دوسری طرف کچھ شرارتی میڈیا صارفین نے کوکو کورینا ری مکس کے میمز اور مزاحیہ ویڈیو ویژن بھی پوسٹ کرنا شروع کردئے ۔ضیاء احمد صارف نے احد رضا میر کو گائیکی بھارتی گلوگارہ ڈھینچک پوجا سے ملا دیا ۔

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے فیس بک پر پوسٹ کرکے اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا اور کوک اسٹوڈیو کی کلاس لی۔میرا اپنا یہ خیال ہے جس سے آپ سب متفق ہوں گےکوک اسٹوڈیو کو گلوکاری موسیقی اور نیا ٹیلنٹ گلوکاری میں متعارف کروانے کی طرف زور دینا چاہئے ۔خوش شکل اور خوش لباس لوگوں کے لئے ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری پہلے سے موجود ہے۔کوکو کورینا ری مکس کو اب تک یوٹیوب پر 55 ہزار سے زائد صارفین ڈس لائک کرچکے ہیں جو کہ خود ایک ریکارڈ ہے کوک اسٹوڈیو اسٹائل سے زیادہ موسیقی پر توجہ دے



متعللقہ خبریں