پاکستان ڈائری - 23

پاکستان کا شہر راولپنڈی اپنی ثفاقت، قدیم عمارتوں اور طویل بازاروں کی وجہ سے مشہور ہے

پاکستان ڈائری - 23

پاکستان ڈائری - 23

پاکستان کا شہر راولپنڈی اپنی ثفاقت، قدیم عمارتوں اور طویل بازاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ایک اور چیزیں جو سیاحوں کے لئے بہت کوشش کا باعث ہے وہ ہے اندرون شہر میں بنائے جانے والے روایتی پکوان ۔

رمضان المبارک میں خاص طور پر اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لوگ سحری کے لئے کرتار پورہ بنی چوک راولپنڈی کا رخ کرتے ہیں۔جہاں پر لذیذ روایتی پکوان تیار کئے جاتے ہیں ۔رات کے وقت بھی یہاں دن کا سماں ہوتا ہے اور گلیاں چونکہ تنگ ہیں تو پارکنگ آسانی سے نہیں ملتی اور بہت پیدل چل کر آپ کو مرکوزہ مقام تک پہنچا پڑتا ہے۔

کرتار پورہ میں سحری اور افطاری کے لئے بہت اہتمام کیا جاتا ہے۔روایتی پکوان نہاری،پائے،حلوہ پوری،نان کلچے،پراٹھا،مرغ چنے،ترکاری،پلاو،روسٹ،کچن مٹن کڑھائی،بریانی،قیمہ،باربی کیو،کوفتے،پٹھورے،حلیم،چانپیں،زردہ،لسی میٹھی اور نمکین،دودھ سوڈا ،چائے،کھوئے والی قلفی،گلاب جام،جلیبی،رس ملائی

سموسے،پکوڑے،دہی بھلے،کچوریاں،چناچاٹ قابل ذکر ہے۔

دیسی کھانوں کی شوقین نے ٹی آر ٹی سے بار کرتے ہوئے کہا یہ پر اتنی رونق ہوتی ایسا لگتا ہی نہیں کہ رات کا کوئی پہر ہے ۔یہاں پر کھانوں کا ذائقہ بہت عمدہ ہے اس لئے دل کرتا ہے کہ خوب سیر ہوکر سحری کی جائے تاکہ دن بھر روزے کے ساتھ معمولات زندگی انجام دیتے ہوئے بھوک کا احساس نا ہو ۔ہم یہاں پر کالا خان کی نلی اور مغز نہاری،غفار کے پائے،سائیں کے کلچے کھانے اور گجر کی بنائی ہوئی لسی پینے آئے ہیں۔

کرتار پورہ میں کھانوں کے نرخ بھی مناسب ہیں اور ذائقہ روائتی ۔لاہور ، کراچی ،گوجرانوالہ کے روایتی کھانے بھی سحری اور افطاری کے لئے تیار کئے جارہے ہیں ۔ان کھانوں کی مہک اور زائقہ لوگوں کو بہت دور دور سے یہاں کھینچ لاتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں