پاکستان ڈائری- 22

پاکستان ڈائری میں اس بار پاکستان اور ترکی کے روایتی کھانے جنہیں روزہ دار بہت شوق سے سحر اور افطار میں تناول فرما تے ہیں

پاکستان ڈائری- 22

پاکستان ڈائری - 22

پاکستان ڈائری میں اس بار پاکستان اور ترکی کے روایتی کھانے جنہیں روزہ دار بہت شوق سے سحر اور افطار میں تناول فرما تے ہیں۔

رمضان المبارک بہت برکتوں فضیلتوں اور نعمتوں سے بھرپور مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں تمام مسلمان اللہ کی خوشنودی کے لئے روزے رکھتے ہیں ۔سحری اور افطار پر خاص اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ روزہ دار سیر ہو کر کھائیں ۔افطاری اول وقت میں کرنا اور سحری آخری وقت کرنا مسنون ہے۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سحری کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے جس نے روزہ دار کو افطار کروایا اسکے لئے روزہ دار کے برابر ثواب ہے اور روزے دار کے اجر میں سے کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

تمام مسلمان ممالک میں سحری اور افطاری کے لیے بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس دوران یہ بھی کوشش کی جاتی ہے اپنے ان مسلمان بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے جو مستحق ہیں۔صاحب ثروت افراد اپنے اردگرد دوسرے روزے داروں کے لئے بھی اہتمام کرتے ہیں ۔پاکستان اور ترکی دونوں اسلامی برادر ملکوں میں رمضان میں روایتی پکوان تیار کرتے ہیں جو روزے دار بہت شوق سے سحر اور افطار میں نوش فرماتےہیں ۔

پاکستانی روایتی پکوان 

پاکستان میں افطاری کے وقت عوام کی بڑی تعداد سموسے، پکوڑے، رول، دہی بھلے،چنا چاٹ ، فروٹ چاٹ، جلیبی، آلو اور شامی کباب،کچوریاں، لیموں پانی ، لال شربت، ملک شیک پھل خاص طور کھجوریں تناول کرنا پسند کرتے ہیں ۔نماز اور تراویح کے بعد لوگ کھانا کھاتے ہیں جس میں دال، چاول، روٹی،دہی، بریانی ،قورمہ، چکن، کڑھائی، باربی کیو، کھیر، زردہ، قلفی، سبزیاں شامل ہیں ۔سحری میں رات کا سالن انڈا پراٹھا چائے پھینی کھجلا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس بار روزے مئی میں شروع ہوئے ہیں اس لئے لوگ گرمی کے باعث ہلکے پھلکے کھانے کھارہے ہیں دودھ دہی کی لسی، مشروبات، پانی اور کم چکنائی والے کھانے زیادہ کھائے جارہے ہیں ۔

رمضان میں ترکی کے روایتی پکوان

 

بردار اسلامی ملک ترکی میں سحر اور افطار کےلئے خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ تمام اہل خانہ مل کر سحری اور افطاری کرتے ہیں ۔فریش پائیڈ بریڈ،کالے اور ہرے زیتون،

ٹرکش سٹائل ایگز،رائس پوریج،ٹرکش چیز،کجھوریں،پیسٹریما گوشت کی قتلیاں پھل اور شہد شوق سے تناول کئے جاتے ہیں۔مشروبات میں پانی ،شربت ،تازہ پھلوں کے جوس، ٹرکش کافی اور چائے،آرین دہی کامشروب،بیٹ جوس اور لمیوں پانی پیا جاتا ہے۔

افطار کے لیئے خصوصی سوپ تیار کئے جاتے ہیں جن میں ezogelin soup اور tomato soup  moroccan soup خاص طور پر پسند کئے جاتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ سبزیاں اور بینز سے بھی خصوصی پکوان تیار کئے جاتے ہیں  جن میں اوکارہ ود بینز،رومانو بینز زیتون تیل کے ساتھ شامل ہیں ۔گوشت بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے جس میں hunkar begendi , kuzu tandir, musakka ڈشز egg پلانٹ کے ساتھ بنائی جاتی ہے سٹو،فش سٹو،ہریرہ، چکن جلفریزی عوام کو بہت مرغوب ہیں۔

ترک عوام رمضان المبارک میں خاص طور پر میٹھے پکوان بھی نوش کرنا پسند کرتے ہیں ۔جن میں gullac, baklava,safrani zerde lokma من پسند ہیں ۔

تمام روزے داروں کو یہ کوشش کرنا چاہیے کہ وہ سحری اور افطار اعتدال سے کریں ۔تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کریں ۔نمکیات زیادہ لیں اور متوازن غذا کا استعمال کریں ۔



متعللقہ خبریں