ترکی کا افق نو ۔06

ترکی کا افق نو ۔06

429653
ترکی کا افق نو ۔06


انسان اور مقام کے تعلق میں گہرے معنی پوشیدہ ہیں ۔ یہ تعلقات رومانوی ہونے کیساتھ ساتھ صوفیانہ نوعیت کے ہیں ۔ رومانٹک ہونا انسان کےجنت سے جدا ہونے سے پیدا ہونے والی تڑپ کا نتیجہ ہے جبکہ صوفی پن کا تعلق انسان کا اس دنیا میں قدرت میں تبدیلی کا پہلا تجربہ مردے کو دفن کرنے کی رسم سے ہے ۔حتیٰ کہ ایک روایت کیمطابق انسانوں میں پہلےشہر بندی کے نظریہ نے بھی یہیں سے جنم لیا تھا ۔مقدس متنوں اور دیو مالا کیمطابق بھائی کے قتل کے بعد شروع ہونے والی مردے کو دفن کرنے کی رسم کیساتھ شہر کا نظریے وجود میں آیا ہے ۔بھائی کے قتل کے بعد دفن کرنے کے نتیجے میں سامنے آنے والی شکل انسانوں کا پہلا تجربہ تھا ۔ عمارتوں اور مقامات کی شناخت اور کلچر کیساتھ قدیم رشتہ یہیں سے شروع ہوا تھا ۔ موجودہ دور میں ہر ثقافت کا ایک منفرد شہر ی تشخص کا مالک ہونے کی وجہ بھی یہی ہےلیکن جدت اور یکسانیت دن بدن شہروں کی شناخت کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ پوری دنیا کے شہروں نے ایک دوسرے سے مشابہ شہر وں کی شکل اختیار کر لی ہے ۔اگر شہروں کے صرف پناہ گاہیں نہ ہونے کی حقیقت کو مد نظر رکھا جائے تو ہمارے سامنے انسانیت اور ملک کی حیثیت سے ایک اہم ترین مصروفیت شہر اور شناخت کے تعلق کو نئے سرئےسے دو نظریات رومانٹزم اور میٹا فزکس پر یکجا کرنا ہے ۔

اگر شہروں کی اپنی مخصوص دیو مالا اور کہانیاں موجود نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا اپنا کوئی تشخص بھی نہیں ہے ۔ اس دائرہ کار میں شہروں کو اندر گم ہو جانے والے انسانوں اور شناخت کو منظر عام پر لانے والے ایک مقام سے نکالتے ہوئے ایک کہانی تخلیق کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ حقیقت ہے کہ ہمارے شہر دن بدن عدم تشخص کا شکار ہو رہے ہیں ۔اگر ہم اپنے شہروں کو ان کی شناخت لوٹانے چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی کہانیاں تخلیق کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی خواہش کرنا ایک ترجیح سے بڑھ کرضرورت ہے ۔ہماری تخلیق کردہ کہانیوں کے کردار ہی ہمارے لیے مخصوص شہر قائم کر سکتے ہیں ۔ ترکی کو اپنی کہانیوں کو واپس لانے کے لیے شہروں کی شناخت کو پروان چڑھانےکی ضرور ت ہے ۔دراصل یہ دونوں ایک دوسرے سے وابستہ عناصر ہیں ۔

افسوس کی بات ہے کہ کافی عرصے تک اس موضوع کی اہمیت کیمطابق موقف اختیار نہیں کیا گیا ۔ مقام لفظ عربی زبان کا لفظ ہے اور یہ تشکیل سے نکلا ہے ۔ اس لفظ کا مطب وجود میں آنے کے ہیں۔ہر سوچ، نظریے، عقیدے اور آئیڈیالوجی میں قابل رہائش تصور بھی موجود ہے جو براہ راست انسان اور مقام کے تعلق کا تعین کرتا ہے ۔ مقام کو موجودگی کے خدشات اور کوششوں سے علیحدہ حصے کی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا ۔ خاصکر جمہوریہ ترکی کے قیام کے دور میں تشکیل دی جانے والی قومی معماری کمیٹی کیطرف سے شہروں کی مخصوص شناخت تشکیل دینے والی عمارتوں کی مسماری سے اس شعبے کو سخت نقصان پہنچا تھا ۔

جمہوریت کے قیام کے بعد جدید معماری کےنظریے نے شہر کو صرف پناہ گاہ کی نظر سے دیکھتے ہوئے اپنا مخصوص ڈھانچہ تشکیل دیا ۔ نیا ترکی شہری منصوبہ بندی کے میدان میں نئے ویژن اور نئی شناخت قائم کرنا پر مجبور ہے ۔ جدید ترکی کے لیے شہری منصوبہ بندی کے میدان میں نئے ویژن اور نئی سٹریٹیجی کا تعین ناگزیر ہو گیا ہے ۔اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے کہ شہر ماڈرن آرگنائزیشن اور تنظیم بندی کی ضرورت کو سامنے لانے والا ایک سیاسی اور سماجی ڈھانچہ ہے ۔

انسانوں کا کسی مقام پر رہائش پذیر ہونے، ایک گاؤں یا پھر ایک گھر تعمیر کرنے کے لیےسنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔شہری منصوبہ بندی کے میدان میں جدت کا مطلب اپنی گمشدہ شناخت کو پروان چڑھانا ہے ۔نئے ترکی کے ویژن کا ایک بنیادی پیرا میٹر شناخت رکھنے والے شہر ہیں ۔ شناخت والے شہروں کے حصول کے لیے اپنی تاریخ اور کہانیوں تک واپسی لازمی ہے ۔



متعللقہ خبریں