بہت ممکن ہے کہ خلائی مخلوق اس وقت دنیا میں موجود ہو: سلوانو پی۔کولومبانو

دنیا سے باہر کی زندگی کے بارے میں نقطہ نظر بہت محدود ہونے کی وجہ سے غیر معمولی خصوصیات کی حامل خلائی مخلوق  کی دنیا  میں آمد  نگاہوں سے پوشیدہ رہی ہے: سلوانو پی۔کولومبانو

بہت ممکن ہے کہ خلائی مخلوق اس وقت دنیا میں موجود ہو: سلوانو پی۔کولومبانو

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے شعبہ اسمارٹ  سسٹم کے سائنس دان سلوانو پی۔کولومبانو  نے  دعوی کیا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ خلائی مخلوق اس وقت دنیا میں موجود ہو۔

کولومبانو نے خلائی مخلوق کے اس وقت دنیا میں موجود ہو سکنے کی تھیوری پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا سے باہر کی زندگی کے بارے میں نقطہ نظر بہت محدود ہونے کی وجہ سے غیر معمولی خصوصیات کی حامل خلائی مخلوق  کی دنیا  میں آمد  نگاہوں سے پوشیدہ رہی ہے۔ یہ خلائی مخلوق کاربن کی بنیادوں پر استوار روایتی زندگی سے بہت مختلف ہو سکتی ہے۔

اس تھیوری کے بارے میں اپنی تحقیق کو کولومبانو نے "ڈی کوڈنگ ایلین انٹیلیجنس" نامی کانفرنس میں پیش کیا اور کہا ہے کہ یہ خلائی جاندار انتہائی چھوٹے ہیں اور انسانی ٹیکنالوجی سےاتنے آگے ہیں  کہ بہت ممکن ہے کہ یہ ستاروں کے درمیان سفر کی حد تک پہنچ چکے ہوں۔

انہوں نے کہا  ہےکہ انسانی تہذیب میں ٹیکنالوجی کا آغاز تقریباً 10 ہزار سال قبل  ہوا اور اگر صرف حالیہ 500 سالوں میں سائنسی طریقوں  میں   ترقی پر نگاہ ڈالی جائے تو آئندہ ایک ہزار سال تک بھی  ٹیکنالوجی میں ترقی کی پیشین گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

مستقبل میں ریڈیائی لہروں کے بھی کرنٹ نہ رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کولومبانو نے ماہرین طبعیات سے اپیل کی ہے  کہ سب سے زیادہ قابل  بھروسہ تھیوریوں پر انحصار کرتے ہوئے " UFO کو اس پر کام کر سکنے کی حد تک دیکھنے کے لئے سپیکیولیٹیو فزکس  پر غور کیا جائے۔



متعللقہ خبریں