ترکی کی پہلی "برقی گاڑی" نمائش کےلیے پیش کر دی گئی

ترکی کی مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی برقی گاڑی استنبول میں نمائش کےلیے پیش کی گئی جو کہ 1 گھںٹہ چارج کے ساتھ 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے

ترکی کی پہلی "برقی گاڑی" نمائش کےلیے پیش کر دی گئی

ترکی کی مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی برقی گاڑی استنبول میں نمائش کےلیے پیش کی گئی ۔

 استنبول کے لطفی کردار کنونشن سینٹر میں منعقدہ   جدید ٹَیکنالوجی  کی  حامل ایک نمائش میں   نمائش کردہ اس گاڑی کو حاضرین سے داد تحسین  وصول ہوئی ۔

 اس گاڑی  کا ڈھانچہ ،انجن، تزیئن،آرائش اور تمام  تکنیکی  و مشینی نظام  ترکی میں تیار  کیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی تیاری  اور اس کی تحقیق  پر 5 سال کے عرصے میں تقریباً ساڑھے 6 ملین ڈالر   کی رقم  خرچ کی گئی ہے ۔

 یہ گاڑی 1 گھنٹے چارج کرنےکے بعد  400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں