جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی متعدی بیماری  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی متعدی بیماری  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔

کانگو وزارت صحت  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہِ جولائی کے آخر میں شمالی صوبے کیوو میں 188 افراد میں خونی بخار کی تشخیص کی جا چکی ہے۔

ان افراد میں سے 153 میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔

وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51 ہے۔

تاہم خونی بخار میں مبتلا  ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے 35 افراد ایسے ہیں کہ جن کی موت کی حتمی وجہ  ایبولا وائرس  نہیں ہے۔

وائرس سے مشابہہ شکل میں ہلاک ہونے والوں کے پوسٹ مارٹم کا امکان نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی وجہ کا پتہ چلانا دشوار ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں علاقے میں 8 اگست کو شروع کی جانے والی ویکسین مہم میں 15 ہزار سے زائد افراد  کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے  ہیں۔



متعللقہ خبریں