ترکی: آطاق ہیلی کاپٹر کے بعد نیا مقامی فائٹر ہیلی کاپٹر تیاری کے مراحل میں

آطاق ہیلی کاپٹر سے زیادہ بڑے اور زیادہ با صلاحیت ہیلی کاپٹر  کے منصوبے کا مستقبل قریب میں تعارف کروایا جائے گا: اسماعیل  دیمیر

ترکی: آطاق ہیلی کاپٹر کے بعد نیا مقامی فائٹر ہیلی کاپٹر تیاری کے مراحل میں

ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل  دیمیر نے کہا ہے کہ آطاق ہیلی کاپٹر سے زیادہ بڑے اور زیادہ با صلاحیت ہیلی کاپٹر  کے منصوبے کا مستقبل قریب میں تعارف کروایا جائے گا۔

دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل  دیمیر نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور ایجنڈے سے متعلق اہم بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  دفاعی صنعت کے سب سے بڑے حامی ہیں اور دفاعی صنعت کی برآمدات 2 بلین ڈالر سے  تجاوز کر گئی ہیں۔

دیمیر نے کہا کہ ہم ایک نیا فائٹر ہیلی کاپٹر تیار  کر رہے ہیں ۔  ہمارا آطاق ہیلی کاپٹر عالمی درجہ بندی میں پہلے پانچ نمبروں میں ہیں لیکن  ہمارا نیا ہیلی کاپٹر آطاق ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور زیادہ باصلاحیت فائٹر ہیلی کاپٹر ہو گا۔ اس کے پروجیکٹ کا ہم مستقبل قریب میں اعلان کریں گے۔

روس سے خریدے جانے والے ایس۔400 دفاعی سسٹم کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے اسماعیل دیمیر نے کہا کہ ایس۔400 سسٹم میں دوست دشمن کی شناخت کرنے والے مقامی سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں