نائیجیر میں پھیلی ہیضے کی وبا 55 افراد کی جان لے گئی

نائیجیر  میں جولائی  کے اوائل سے   پھیلی ہیضے کی وبا    نے 55 افراد کی جان لے لی

نائیجیر میں پھیلی ہیضے کی وبا 55 افراد کی جان لے گئی

نائیجیر  میں جولائی  کے اوائل سے   پھیلی ہیضے کی وبا    نے 55 افراد کی جان لے لی ۔

  اقوام متحدہ کے  امور انسانی کے رابطہ دفتر  کے مطابق ، ملک کے جنوبی  علاقے ماراڈی   سے پھیلنے والی یہ وبا    ڈوسو، ٹاہوا اور زنڈر تک  پہنچ گئی ہے ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا سے اب تک   2752 افراد متاثر ہوئے ہیں   جن میں سے 55 کی موت واقع ہو گئی ہے ۔

 گزشتہ سال    بھی افریقہ    کے تقریباً 17  ممالک میں  ہیضے کی وبا سے 3 ہزار افراد  ہلاک ہو گئے تھے ۔

 یہ وبا آلودہ پانی اور  اس سے دھوئی گئی اشیا٫ کھانے سے پھیلتی ہے۔



متعللقہ خبریں