"فلورنس" طوفان امریکہ سے ٹکراگیا، سیلاب کا خطرہ

طاقتور سمندری طوفان "فلورنس"امریکی ریاست  شمالی کیرولائنا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہےجس کی وجہ سے جنوب مشرقی امریکی علاقوں کو شدید جھکڑوں کا سامنا ہے

"فلورنس" طوفان امریکہ سے ٹکراگیا، سیلاب کا خطرہ

طاقتور سمندری طوفان "فلورنس"امریکی ریاست  شمالی کیرولائنا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔

 اس طوفان کی وجہ سے جنوب مشرقی امریکی علاقوں کو شدید جھکڑوں کا سامنا ہے۔

 طوفان کی شدت میں کمی ہو گئی ہے اور یہ اب   درجہ اول   کا طوفان بن کر رہ گیا ہے۔

 اس کے ساتھ چلنے والی تیز رفتار ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 امریکی ریاست میامی میں   قومی آفات  کے ادارے نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طوفانٍ بادوباراں سے محفوظ رہنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں کے قوی امکانات ہیں۔

 فلورنس طوفان کے ٹکرانے سے قبل 15لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں