سنگاپور: خاتون کے رحم سے 28 کلوگرام وزنی رسولی نکالی گئی

سنگاپور  میں ایک خاتون کے رحم سے 28کلوگرام  رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا گیاجس کی وجہ سے 53 سالہ خاتون کو  حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا

سنگاپور: خاتون کے رحم سے 28 کلوگرام وزنی رسولی نکالی گئی

سنگاپور  میں ایک خاتون کے رحم سے 28کلوگرام  رسولی نکالی  گئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ 53 سالہ خاتون کو  حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا  جس پر ڈاکٹروں   کو  ان کا آپریشن کر نا پڑا ۔

 ماہر جراح  ڈاکٹر پوہ ٹِنگ لم  نے بتایا کہ  یہ رسولی  تقریباً 65 سینٹی میٹر طویل تھی جس کے بعد ہمیں خاتون کا رحم اور بیضہ دانی   بھی نکالنا پڑی ۔

بعد ازاں   خاتون کے بطن کی اندرونی   تہہ  کو پلاسٹک جراحی کے ذریعے ٹھیک کر دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں