بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار،مظاہروں میں اضافہ

اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار ہو گئی جس پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئ

1046029
بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار،مظاہروں میں اضافہ

اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔

 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی 6 روزہ کانفرنس بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی ہے۔

 اس صورت حال پر گزشتہ روز  دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

90 سے زائد ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انتظام کیا گیا۔ ان میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زمین کے تبدیل ہوتے ماحول کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 ہزار ہا مظاہرین نے پیرس امن ڈیل پر عمل پیرا ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

ماحولیاتی تبدیلی  پر اقوام متحدہ کی اگلی کانفرنس پولینڈ میں دو دسمبر سے شروع ہو گی۔



متعللقہ خبریں