روس ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کو 2019 میں ترکی کے حوالے کر دے گا

روس اور ترکی اس کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کے مالک ہیں

روس ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کو 2019 میں ترکی کے حوالے کر دے گا

روس نے اطلاع  دی ہے کہ ایس۔400 فضائی  دفاعی نظام  کو سن 2019 میں  ترکی  کے حوالے کر دیا جائیگا۔

روسی سرکاری دفاعی صنعت فرم روستیح کے بین الاقوامی تعاون و علاقائی  امور کے ڈائریکٹر وکٹر کلادوف  نے ترکی کو فروخت کیے جانے والے ایس۔400 دفاعی نظام، مشترکہ جنگی طیاروں کی پیداوار، فوج۔ فنی و یگر صنعتی شعبوں کے منصوبوں  سے متعلق  اعلانات کیے ہیں۔

روس اور ترکی کے مابین 5 ویں نسل کے جنگی طیاروں کی تیاری  کے لیے طویل سلسلہ مشاورت کی ضرورت ہونے کی جانب اشارہ دینےو الے کلادوف  نے کہا کہ "اس طرح کے بڑے منصوبے کے لیے طرفین کی محض دلچسپی کافی نہیں ہوتی  بلکہ بیک وقت  انہیں مشترکہ طور پر کام کرنے  کے لیے تیار ہونے  کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ "

مشترکہ جنگی طیاروں کی تیاری کے ایک 'سنجیدہ' فیصلہ ہونے کی توضیح کرنے والے کلادوف کا کہنا  ہے کہ "اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو مجھے یقین ہے کہ روس اور ترکی اس کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کے مالک ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں