خلائی فوج سن 2020 تک قائم ہو جائے گی: امریکہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے خلائی فوج کو دورِ حاضر کی ضرورت قرار دیتےہوئے کہا کہ ایک نیا قانون کانگریس میں سن 2020 تک منظور ہو سکتا ہے

خلائی فوج سن 2020 تک قائم ہو جائے گی: امریکہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے خلائی فوج کو دورِ حاضر کی ضرورت قرار دیا ہے۔

 انہوں نے اس خصوصی فوج کے خدو   خال امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون میں پیش کیے۔

 انہوں نے اس نئی فوج  کو امریکی مسلح افواج کے چھٹے شعبے سے تعبیر کیا۔

 پینٹاگون میں تقریر کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا اس" خلائی فوج " کا قیام تاریخ کا ایک نیا باب کھولنا ہو گا اور یوں امریکی افواج خلا میں اپنے ملک کا دفاع کریں گی ۔

 مائیک پینس نے کہا کہ اس نئی فوج  کے لیے قانون سازی اگلے مہینوں میں شروع کر دی جائے گی  جبکہ  ایک نیا قانون کانگریس میں سن 2020 تک منظور ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں