پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ،سرطان کےعلاج میں اہم پیش رفت حاصل کر لی

پاکستانی  نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر محمد وقاص عثمان ہنگورو نے خون کے سرخ خلیات سے وابستہ ذرات کو استعمال کرتے ہوئے سرطان کی رسولیوں تک دوا پہنچانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے

پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ،سرطان کےعلاج میں اہم پیش رفت حاصل کر لی

پاکستانی  نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر محمد وقاص عثمان ہنگورو نے خون کے سرخ خلیات سے وابستہ ذرات کو استعمال کرتے ہوئے سرطان کی رسولیوں تک دوا پہنچانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے۔

 اس سے قبل خون کے سرخ خلیات کو سرطان کے معالجے میں نہیں آزمایا گیا۔
محمد وقاص اور ان کی ٹیم نے انسانی جسم میں خلیات کے مابین رابطہ کرنے والے بین الخلیاتی اجسام میں آر این اے پر مبنی دوا رکھ کر اسے سرطان کے خاتمے کے لیے استعمال کیا ہے۔

عام حالات میں قدرتی طور پر ای وی خلوی رابطوں کے درمیان اہم کردار ادا کرتے ہیں اور عین اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے سرطان  کے خلیات تک دوا پہنچانے کا کام کیا ہے۔

یہاں وقاص نے اس شعبے کی ایک معتبر ماہر منہ لی کی زیرِ نگرانی یہ کام سرانجام دیا ہے جس کی تفصیلات ممتاز سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی ہیں جو خود وقاص کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

 اس عمل کو جین تھراپی بھی کہا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں