بی بی سی ورلڈ نیوز پر استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے کے حوالے سے جامع رپورٹ

نئے ہوائی اڈے سے 3 گھنٹے کی دوری پر 60 ممالک اور 120 منازل  واقع ہیں

بی بی سی ورلڈ نیوز پر استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے کے حوالے سے جامع رپورٹ

استنبول کے زیرِ تعمیر  ہوائی اڈے کے لیے  بی بی سی ورلڈ  نیوز نے تعریفی الفاظ کہے ہیں۔

'ٹالکنگ بزنس وِد  آرون ہیسلے ہرسٹ' نامی پروگرام میں 29 اکتوبر کو  افتتاح کیے جانے والےاستنبول کے نئے ہوائی اڈے  جو کہ خطے کا اہم ترین ہب  ہو گا کے لیے خاصکر بین الاقوامی پروازوں  کے حوالے سے دنیا کے  مصروف ترین ہوائی اڈوں کے لیے ایک مضبوط خلیف ہونے کی وضاحت کی گئی۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل قادری سامسن لو نے ہوائی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے تازہ معلومات سے آگاہی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایک بڑا ملک ہے خاصکر اندرون ِ ملک سفر کی مانگ میں گزشتہ 15 برسوں میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے، ترکی کو مشرق اور مغرب کے درمیان سٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے ہوائی اڈے سے 3 گھنٹے کی دوری پر 60 ممالک اور 120 منازل  واقع ہیں  جن سے  آگے کسی بھی مقام کو باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں