کانگو میں ایبولا وائرس نے پھر سراٹھانا شروع کر دیا،17 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں ایک بار پھر انتہائی مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں حکام نے کم ازکم 17 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے

کانگو میں ایبولا وائرس نے پھر سراٹھانا شروع کر دیا،17 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں ایک بار پھر انتہائی مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں حکام نے کم ازکم 17 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  زیادہ تر ہلاکتیں شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئیں ہیں۔

ملکی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ وائرس جو ماضی میں بھی بہت زیادہ شہری ہلاکتوں کی وجہ بنا تھا اب تک ایک بار پھر قریب ڈیڑھ درجن انسانوں کی جان لے چکا ہے۔

کانگو میں مجموعی طور پر یہ 9 واں  موقع ہے کہ وہاں ایبولا وائرس کی وجہ سے شہری ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 پہلی بار اس وائرس کا پتہ 1970 کی دہائی میں چلا تھا اور تب اس انتہائی ہلاکت خیز جرثومے کو مشرقی کانگو میں بہنے والے  دریائے ایبولا کا نام دے دیا گیا تھا



متعللقہ خبریں