جدید ٹیکنالوجی کے کام نرالے: مردہ والدین کا بچہ 4 سال بعد پیدا کر دیا گیا

چین میں ایسے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے اصل والدین چار سال قبل ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی  متبادل ماں ہے

جدید ٹیکنالوجی کے کام نرالے: مردہ والدین کا بچہ 4 سال بعد پیدا کر دیا گیا

 چین میں ایسے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے اصل والدین چار سال قبل ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی  متبادل ماں ہے۔

ہلاک ہونے والے جوڑے نے اس امید پر اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے تھے کہ  وہ بچوں کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ سے اولاد حاصل کر سکیں۔

حادثے کے بعد اِن کے والدین کے مابین طویل عرصے تک جاری رہنے والی قانونی جنگ کے منجمد  ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔

خبر ملی ہے  کہ دسمبر میں اس بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کی متبادل ماں کا تعلق لاوس سے ہےاس بچے کے والدین نے نانجنگ ہسپتال میں ایمبریوز محفوظ کرنے کے لیے منفی 196 ڈگری کے درجہ حرارت پر مائع نائٹروجن ٹینک میں رکھوایا ہوا تھا۔

مرنے والے جوڑے کے والدین کے مابین قانونی جنگ کے بعد انھیں ان ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔



متعللقہ خبریں