زکربرگ کی کانگریس کمیٹی کے سامنے دوبارہ پیشی ،نجی کوائف کے تحفظ پر زور دیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گزشتہ روز دوسری مرتبہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ صارفین کے نجی کوائف کے تحفظ کو اوّلین ترجیح دی جانی چایہئے

زکربرگ کی کانگریس کمیٹی کے سامنے دوبارہ پیشی ،نجی کوائف کے تحفظ پر زور دیا

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گزشتہ روز دوسری مرتبہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے۔

 اس موقع پر انہوں نے صارفین کے نجی کوائف کے تحفظ کو اوّلین ترجیح قرار دیا۔

 33 سالہ زکر برگ نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی اہمیت اور آن لائن نیٹ ورکس کے لیے مؤثر ضوابط کو ناگزیر قرار دیا۔

 کانگریس کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج انالیٹیکا نے ان کے نجی کوائف کو بھی استعمال کیا ہے۔

 مارک زکر برگ فیس بک کے صارفین کے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے امریکی کانگریس میں پیش ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں