"ماریا " نے پورٹوریکو میں تباہی مچادی،مواصلاتی نظام درہم برہم

سمندری طوفان "ماریا "نے پورٹو ریکو میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے جہاں کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے

"ماریا " نے پورٹوریکو میں تباہی مچادی،مواصلاتی نظام درہم برہم
"ماریا" طوفان پورٹو ریکو
"ماریا" طوفان پورٹو ریکو

ماریا طوفان پورٹو ریکو

سمندری طوفان "ماریا "نے پورٹو ریکو میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

 3.4 ملین کی آبادی  کا حامل یہ جزیرہ بجلی سے محروم ہے۔

 اس طوفان کی شدت اب پانچ سے کم ہو کر چار ہو گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے مواصلاتی نظام   درہم برہم کر کے  رکھ دیا ہے ۔

خبر کے مطابق، شدید بارشوں کے سبب دریا میں بھی سیلاب ہے۔

 پورٹوریکو کے گورنر ریکارڈو روزیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اس جزیرے کو بحران زدہ قرار دیں تاکہ،  اس اس علاقے کو تعمیر نو کے لیے امریکہ  کے وفاقی امدادی  فنڈ سے مالی  اعانت مل سکے۔



متعللقہ خبریں