"ماریا" نے ڈومینیکن جمہوریہ میں تباہی مچادی،وزیراعظم کا گھر بھی تباہ ہوگیا

سمندری طوفان" ماریا " نے  جزائر  کیریبیئن  میں  واقع جمہوریہ  ڈومینیکن میں شدید تباہی پھیلائی ہے جس نے وزیراعظم کا گھر بھی تباہ کر دیا ہے

"ماریا" نے  ڈومینیکن جمہوریہ میں تباہی مچادی،وزیراعظم کا گھر بھی تباہ ہوگیا

سمندری طوفان" ماریا " نے  جزائر  کیریبیئن  میں  واقع جمہوریہ  ڈومینیکن میں شدید تباہی پھیلائی ہے۔

یہ بات ڈومینیکن کے وزیراعظم Roosevelt Skerrit نے اپنے فیس بُک پیغام میں کہی ہے۔

 سکیرٹ کے مطابق، اب تک ڈومینیکن  کے شہری ہر وہ چیز کھو چکے ہیں جسے پیسے سے خریدا جا سکتا ہے۔

 اُن کا کہنا ہے کہ تقریباً  تمام گھروں کی چھتیں طوفان کے سبب اُڑ گئی  ہیں جن  میں اُن کا اپنا گھر بھی شامل ہے۔

 ڈومینیکن  کے وزیراعظم نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ شدید بارشوں کے سب ب مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات  نے" ماریا "طوفان کی شدت اب کم کر کے چار کر دی ہے تاہم یہ ابھی تک انتہائی خطرناک ہے۔

بتایا گیاہے کہ اب  یہ طوفان پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز کی طرف بڑھ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں