"ارما" طوفان پورٹو ریکو سے ٹکرا دیا،شدت میں بتدریج اضافہ

5 شدت کا طاقتور طوفان "اِرما" آج علی الصبح  غیرالحاق شدہ امریکی علاقے پورٹو ریکو سے ٹکرا گیا جس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے

"ارما" طوفان پورٹو ریکو سے ٹکرا دیا،شدت میں بتدریج اضافہ

5 شدت کا طاقتور طوفان "اِرما" آج علی الصبح  غیرالحاق شدہ امریکی علاقے پورٹو ریکو سے ٹکرا گیا۔

 اس طوفان کے ٹکراتے وقت آنے والے جھکڑوں کی رفتار تقریباً 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب تھی۔

 اس امریکی علاقے کے نصف حصے میں  طوفان نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے جبکہ اب تک 8 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاع ملی ہے ۔

پورٹو ریکو سے ٹکرانے کے بعد طاقتور طوفان جمہوریہ  ڈومینیکن اور ہیٹی کے جزائر کی  جانب بڑھ رہا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  اب تک جن جن علاقوں سے ارما ٹکرایا ہے وہاں طاقتور طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے زندگی کا نظام معطل کر کے رکھ دیا ہے۔

 ابھی تک مختلف جزائر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

 


ٹیگز: طوفان , ارما

متعللقہ خبریں